Shahbaz Sharif

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا،وزیراعظم دورہ چین کےحوالے سے کابینہ اراکین کواعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل بروز منگل طلب کرلیا ہے جس میں وہ اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کےحوالے سے امور بھی زیرغور آئیں گے اور ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔