بیوٹی پالر میں خفیہ کیمروں سے ویڈیو بنانے کے کیس میں اہم پیشرف

لاہور میں بیوٹی پارلر کےاندر خفیہ کیمروں سے خواتین کی ویڈیوز بنانے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، بیوٹی پارلر مالکن کو گنہگار قرار دیدیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ بیوٹی پارلر کے اندر 3 سے 4 کیمرے نصب تھے،ایک کیمرہ چینجنگ روم کے اندر لگایا گیاتھا،خواتین کی ویڈیو یاتصاویر کے منفی استعمال کے شواہد نہیں ملے ہیں ،سیلون مالکن نے بیان دیا کہ کیمرے سکیورٹی کیلئے لگائے تھے۔

ڈاکٹر ایازکا کہناتھا کہ دوران تفتیش سیلون مالکن کی جانب سے غفلت سامنے آئی ہے، سیلون مالکن کا موبائل فون اور ڈی وی آر مزید تفتیش کیلئے فرانزک لیب بھجوادیا ہے، ملزمہ کا دفعہ292کے تحت چالان کردیا گیا ہے، مقدمہ کی تفتیش کیلئے گرفتار ملازم خواتین کو بیگناہ قرار دیدیا گیا ہے۔