EarthQuake

بلوچستان کےضلع ژوب میں زلزلےکے شدید جھٹکے

بلوچستان کےضلع ژوب میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے،جس کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر4.2ریکارڈ کی گئی ،زلزلےکی زیرزمین گہرائی90کلومیٹرتھی۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا تھا کہ زلزلےکامرکزژوب سے77کلومیٹرمغرب کی جانب تھا،2.4 ریکٹر اسکیل پر آنے والے زلزلے کے بعد عوام میں خوف ہراس پھیل گیاعوام کی بڑی تعد اد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ژوب میں آنے والے زلزلے تحت کوئی جانی و مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔