PTI Flag

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ایک بار پھر ڈی لسٹ کر دیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق کیس ایک بار پھر سے ڈی لسٹ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو مقرر تھی تاہم، ای سی پی کی جانب سے کیس کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔

فل بینچ کی عدم دستیابی کے باعث الیکشن کمیشن نے کیس ڈی لسٹ کیا ہے۔

یاد رہے ایک مرتبہ پہلے بھی مذکورہ کیس ڈی لسٹ کیا جا چکا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن جمعرات کو اسلام آباد سے منتخب ہونے والے ممبران قومی اسمبلی طارق فضل چودھری ، انجم عقیل اور راجہ خرم نواز کے کیسز کی سماعت کرے گا جس کی باضابطہ کاز لسٹ جاری کر دی گئی ۔

مسلم لیگ ن کے تینوں ایم این ایز نے الیکشن ٹریبونل منتقلی کی درخواست دے رکھی ہے۔