دُکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 2مزدور جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع دُکی میں ٹرائیبل کول مائنز ایریا پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

دکی پولیس کے مطابق مسلح افراد کا سول سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں کریم اللہ دولت زئی اور نعیم ولد جلات خان قوم سلیمان خیل شامل ہیں جن میں سے ایک کوئلہ کان انجن ڈرائیور تھا۔

زخمی کی شناخت فضل الرحمن ولد عبد الغنی کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال دکی منتقل کر دیا گیا ہے۔