نیو گوادر ایئرپورٹ کو فعال کرنے کا معاملہ، افسران کو تربیت کیلئے چین بھیجنے کا فیصلہ

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فعال کرنے کے معاملہ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مختلف شعبوں کے افسران کو چین میں 3 ہفتے کی تربیت کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 25 افسران پر مشتمل ٹیم آئندہ ہفتے تربیت کے لئے چین روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس میں شعبہ اے ٹی سی، ایئرپورٹ سروسز، انجینئرنگ اور الیکٹرانک و دیگر افسران شامل ہوں گے۔