بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا۔

خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ پی ٹی آئی کے وکلاء علی اعجاز بٹر اور نعیم پنجوتھہ کےخلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کے دوران پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا پر گزشتہ روز حملہ کیا تھا۔

جج شاہ رخ ارجمند کے چیمبر میں جانے کے بعد پی ٹی آئی وکلاء نے عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں اور احاطہ عدالت میں تھپڑ بھی مارے تھے۔

پی ٹی آئی وکلاء کے حملے میں خاور مانیکا زمین پر گر پڑے تھے۔