SIFC Meeting

سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے ایس آئی ایف سی کی کابینہ کمیٹی تشکیل، آرمی چیف بھی شامل

اسلام آباد: وزیراعظم نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے۔

کابینہ کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہوگی جب کہ آرمی چیف، صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی اسپیشل انوی ٹیشن کے ذریعے کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔