Supreme Court of Pakistan

ججز کیخلاف شکایات کے جلد فیصلوں کیلئے چیف جسٹس کو خط ارسال

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف زیر التوا شکایات کے جلد فیصلوں کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط ارسال کردیا گیا۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کی طرف سے چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل قاضی فائز عیسیٰ کو خط ارسال کیا گیا ہے.

سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے 21 جنوری کو بتایا کہ کونسل میں ججز کیخلاف 100 شکایات زیر التوا ہیں.