IMF

عراق نے آئی ایم ایف سے لیے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی

عراقی وزیر اعظم کے مالیاتی مشیر مظہر صالح نےبتایا ہے کہ 2003 سے لے کر اب تک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) سے لیے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی ہے،جن کی کل رقم صرف 8 بلین ڈالر سے کم ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے مالیاتی مشیر مظہر صالح نے وضاحت کی کہ آئی ایم ایف نے عراق کو متعدد قرضے فراہم کیے، جس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی اصلاحات کی حمایت کرنا ہے، عراق نے 2003 سے لے کر اب تک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) سے لیے گئے تمام قرضوں کی ادائیگی کر دی ہے جن کی کل رقم صرف 8 بلین ڈالر سے کم ہے۔

مظہر صالح نے بتایا کہ 2003 اور 2021 کے درمیان عراق نے IMF سے کئی مالیاتی پروگرام حاصل کیےجن میں ہنگامی قرضے اور طویل مدتی مالی امداد شامل ہے2016 میں آئی ایم ایف نے عراق میں اقتصادی اصلاحات کے لیے 5.34بلین ڈالر کے مالیاتی پروگرام کی منظوری دی پانچ سالوں کے اندرعراق نے کل کا دو تہائی حصہ حاصل کرنے کے بعد قرض کی مکمل ادائیگی کر دی۔

واضح رہے کہ عراق نے 2021 میں آئی ایم ایف سے 6 بلین ڈالر کا ہنگامی قرض مانگا تاہم آئی ایم یف کی جانب سے قرض نہیں دیا گیا کیونکہ اس وقت یہ آئی ایم ایف کی کسی بھی شرائط پر پورا نہیں اتر رہاتھا،آئی ایم ایف کے ساتھ عراق کے قرض پروگرام کا مقصد تیل کی قیمتوں میں کمی سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کو حل کرنے میں مدد کرنا تھاجو ادائیگیوں کے توازن میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ حکومتی اصلاحات کو فروغ دینا تھا۔