بشکیک سے ایک ہزار سے زائد طلبہ پاکستان پہنچ گئے

بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد طلبہ 7 پروازوں سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بشکیک میں افسوس ناک واقعے کے بعد طلبہ کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، تین پروازوں اسلام آباد جبکہ 4 پروازیں لاہور پہنچیں، اسلام آباد پہنچنے والی تین مخلتف پروازوں میں 463 طلبہ وطن واپس پہنچےجبکہ پشکیک سے چار پروازیں 540 طلبہ کو لے کر لاہور پہنچیں۔