PTI Flag

الیکشن کمیشن ایک انتخاب بھی درست طریقے سے نہیں کروا پا رہا، زین قریشی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ ایک الیکشن بھی درست طریقے سے نہیں کروا پا رہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ پورے ملک میں آج صرف ایک جگہ الیکشن ہے، انتظامیہ سے درخواست ہے، پولنگ اسٹیشن کے اندر شفافیت نظر آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قادر پوراں میں فارم 45 پر پہلے ہی دستخط کرانے کی کوشش کی گئی، مخالف امیدوار نے حکومتی مشینری کو استعمال کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج بھی موبائل، فون انٹرنیٹ سروس بند ہے، کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 1 میں جعلی وارڈ بھگتانے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن، انتظامیہ ایک الیکشن بھی درست طریقے سے نہیں کرواپا رہے۔