Karachi Hot Weather

کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان

کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں منگل اور بدھ کو گرمی میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ اگلے 2 روز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 45 تا 55 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہو سکتی ہے۔

گرمی کی لہر کے دوران سمندری ہوائیں بدستور فعال رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگرمقامات پر موسم شدید گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے