PTI Flag

رؤف حسن کا پی ٹی آئی کو سیاسی اسپیس نہ ملنے کا شکوہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے پارٹی کو سیاسی اسپیس نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رؤف حسن نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو فیئر ٹرائل کرکے سزا دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جاننا چاہوں گا کہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنے والے کون تھے، انکوائری کرائی جائے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے لوگوں سے بات کی ہے بہت کچھ پتا چلا ہے لیکن میں کسی پر انگلی نہیں اٹھارہا۔ تحقیقات کریں اگر آپ کے پاس شواہد ہیں تو ملزمان کو سزائیں دیں

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے انتخابی نشان چھین لیا گیا سیاسی اسپیس نہیں دی جارہی۔

رؤف حسن نے یہ بھی کہا کہ شیر افضل مروت کے ساتھ معاملہ صرف پارٹی ڈسپلن کا ہے، انہیں شوکاز نوٹس دیا گیا ہے، جواب نہ آنے پر معاملہ سیاسی کمیٹی میں جائے گا۔