JUI F

گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے باسیوں پر رحم کریں۔جے یو آئی

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری بیان بازی پر موقف دے دیا۔

ترجمان جے یو آئی حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ کون قصور وار ہے کون نہیں؟ اس کے بجائے صرف یہ بتایا جائے لڑائی کس چیز پر ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر لڑائی اختیار کی ہے تو جس کے پاس اختیار ہے وہ دونوں کا باس ہے، لگتا ہے دونوں کی تعیناتی لڑنے جھگڑنے کے لیے ہے تاکہ باس تماشا دیکھے۔

جے یو آئی ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ اپنے آپ پر نہیں خیبر پختونخوا کے باسیوں پر رحم کریں ورنہ گھر چلے جائیں۔