مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی کے 1500 ارب روپے مانگنے پر وفاق سے ہمیں خط مل جاتا ہے۔
ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پشاور سے زیادہ بجلی چوری کوئٹہ، سکھر اور حیدر آباد میں ہورہی ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ وزیر توانائی جیسے ہمیں خط لکھتے ہیں، مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی کو کتنے خط لکھے ہیں۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے کندھوں پر ہے، شہباز شریف کراچی جا کر 150 بسیں دینے کا بتاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سندھ میں 6 لاکھ گھروں کی تعمیر میں مدد دینے کا اعلان کرتے ہیں لیکن خیبر پختونخوا کے سیلاب نقصانات میں کوئی تعاون نہیں کیا۔