اسٹوڈنٹس کو بائکس کی فراہمی کیلئے بیلیٹنگ 10 مئی کو ہوگی

اسٹوڈنٹس کو 20 ہزار بائکس کی فراہمی کے لئے بیلیٹنگ 10 مئی کو کی جائے گی۔

بدھ کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں اسٹوڈنٹس کو 20 ہزار بائیکس فراہمی اسکیم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بائیکس اسکیم کی دس مئی کو بیلیٹنگ کروائی جائے گی۔

وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بائیکس اسکیم میں اسٹوڈنٹس نے غیرمعمولی دلچسپی دکھائی، پونے دو لاکھ سے زائد اسٹوڈنٹس نے بائکس کے لیے اپلائی کیا جبکہ ای بائیکس کیلئے اپلائی کرنے والی فی میل اسٹوڈنٹس کی تعداد میل سٹوڈنٹس سے کہیں زیادہ ہے۔

بائیکس اسکیم کی بیلٹنگ میں سو فیصد شفافیت رکھی جائے گی، اپلائی کرنے والے جن اسٹوڈنٹس کی درخواستوں پر اعتراضات تھےان کو دوبارہ ریویو کرایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے بائیکس اسکیم کا اگلا فیز زیادہ بڑا کرنا ہوگا۔