MQM PAKISTAN

ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کے 4 مجرمان کو عمر قید کی سزا

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما علی رضاعابدی کے قتل کے 4 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے آج ایم کیو ایم رہنما علی رضاعابدی کے قتل کے کیس کافیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مجرمان پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل کے دیگر ملزمان جب بھی گرفتا ہوں انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔