Ambulance

کلہر کہار میں مسافر وین کے حادثے میں دو افراد جاں بحق، 50 زخمی

کلر کہار: مری سے فیصل آباد جانے والی مسافر وین کلر کہار کے نزدیک خوشاب روڈ پر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 50 شدید زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) چکوال قراۃ العین ملک حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ٹراما سینٹر کلر کہار پہنچی اور بتایا کہ بس حادثے میں مجموعی طور پر 50 مسافر زخمی ہوئے ہیں اور دو مسافر جان کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، ٹراما سینٹر کلرکہار میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات ٹراما سینٹر میں دی جا رہی ہیں۔