Karachi Street Crime

وزیر اعلیٰ سندھ نے امن و امان کی خراب صورت حال کی ذمہ داری نگراں حکومت پر ڈال دی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امن و امان کی خراب صورت حال کی ذمے داری پچھلی نگراں حکومت پر ڈال دی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نگراں حکومت نے سندھ کے ایس پی اور تھانے دار یوں تبدیل کیے جیسے وہ سب میرے رشتے دار ہوں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ نگراں حکومت نے عملہ، ہیڈ منشی کہیں سے کہیں پھینک دیے، اسی لیےامن و امان کے مسئلے نے جنم لیا، اس کوٹھیک کر رہے ہیں مگر وقت لگے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر پولیس کام کر رہی ہے، کچے میں پولیس اور رینجرز ہیں، جلد حالات پر قابو پا لیں گے.