Govt of Punjab

پنجاب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے عید الفطر کے لیے وفاق کی طرز پر تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی جب کہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی۔