کراچی میں شام 5 سے افطار تک ٹریفک چالان نہ کرنے کے احکامات

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے احکامات جاری کیے ہیں کہ کراچی میں شام 5 بجے سے افطار تک کوئی افسر چالان نہیں کرے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹریفک رواں رکھا جائے تاکہ شہری باآسانی اپنے گھروں پر افطار کرسکیں۔ فیملی کے موجود افراد کو چالان کے بجائے وارننگ دے کر رہنمائی کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر فوکس کریں، اس وجہ سے حادثات ہوتے ہیں، کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر ٹریفک کی روانی میں بھی خلل ہوتا ہے۔