Balochistan Government

وزیراعلیٰ بلوچستان کا 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ برطرف کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم دے دیا۔

سرفراز بگٹی چیف سیکریٹری بلوچستان کو ایک ماہ میں غیر حاضر اساتذہ کو برطرف کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی، میرٹ پر تعلیمی افسران لگائیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکریٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کیا جا رہا ہے، اتنے اخراجات میں بچہ اعلیٰ نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اپنے زیر صدارت ہو رہے محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا۔