PML

کیپٹن (ر) صفدر نے سابق ججز کو قومی مجرم قرار دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سپریم کورٹ کے سابق ججز کو قومی مجرم قرار دے دیا۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے سابق ججز کو عدالتی کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور پاناما کیس سننے والے 5 ججز نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کی ایما پر غلط فیصلے دیے۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے مزید کہا کہ پاناما کیس کے پانچ ججز نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کی ایما پر غلط فیصلہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے اس لیے غلط فیصلہ دلوایا کہ اسے علم تھا کہ نواز شریف ایکسٹینشن نہیں دے گا۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے یہ بھی کہا کہ فیض حمید نے جنرل باجوہ کے بعد آرمی چیف بننے کےلیے الیکشن چرایا، ان قومی مجرموں کو عدالتی کٹہرے میں لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی اور انڈے مل رہے ہیں، انہیں اور کیا چاہیے۔

علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، 5 برسوں میں کے پی تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔