PML

کل پاکستان کو ایک سیاسی جماعت کی وجہ سے شرمندگی اٹھانا پڑی، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کل پاکستان کو ایک سیاسی جماعت کی وجہ سے شرمندگی اٹھانا پڑی۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ امریکا میں لاکھوں ڈالر خرچ کرکے جو غدار تھا اس کو گواہ بنا کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی نے سابق وزیراعظم کو امریکا میں جھوٹا قرار دیا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر ٹی ٹی پی جبکہ باہر پی ٹی آئی حملہ آور ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے بیان کے بعد ثابت ہوگیا کہ بانی پی ٹی آئی جھوٹا ہے۔

علی امین گنڈاپور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایک غیرسنجیدہ آدمی کو وزیراعلیٰ کے پی کے بنا دیا گیا۔