ماہ رمضان سے قبل کوئٹہ میں سبزیاں مہنگی

ماہ رمضان سے قبل کوئٹہ میں شدید مہنگائی ہو گئی۔

کوئٹہ میں آلو اور پیاز کی فی کلو قیمت میں 20، 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد آلو 70 روپے کلو اور پیاز 240 روپے کلو ہو گئی۔

سبز مرچ کی فی کلو قیمت 200 سے بڑھ کر 320 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

کوئٹہ میں بھنڈی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بھنڈی کی قیمت 340 روپے کلو پر پہنچ گئی ہے۔

ادرک اور لہسن کی فی کلو قیمت میں 100، 100 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد ادرک اور لہسن 800، 800 روپے فی کلو میں فروخت کیا جانے لگا۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہیں اور سبزی فروش من مانے دام وصول کر رہے ہیں۔