Election 2024

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیا

پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے کل تک ممبران سے حلف نہ لینے کا حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ کیا مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے؟

عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا۔