ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو پیش کردیا۔
دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال چمکنی بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ دانیال چمکنی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھیج دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھ سمیت 8 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استعفیٰ دیا۔