Punjab Assembly

پنجاب کابینہ کے 15 وزراء آئندہ 2 روز میں حلف اٹھائیں گے، ذرائع

پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15 وزرا حلف لیں گے، ابتدائی وزراء کی لسٹ فائنل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے کے وزراء آئندہ 2 روز میں حلف اٹھائیں گے، جن کی تعداد 15 ہوگی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور جنگلات کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔

پنجاب کابینہ میں عظمیٰ بخاری کو صوبائی وزیر اطلاعات اور خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ کے وزیر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بلال یاسین خوراک اور مجتبیٰ شجاع ایکسائز کے وزیر ہوں گے۔