Amazon Iphone

صارف کو امیزون پرآئی فون 15 کہہ کرخراب اسمارٹ فون ڈلیورکردیا گیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ایک صارف نے حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اس نے امیزون ڈلیوری میں موصول ہونے والے جعلی آئی فون کو لے کر غصے کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘گبر سنگھ’ نامی ایکس صارف جس کے 1.5 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، نے ایک اسمارٹ فون کی تصویر شیئر کی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ یہ فون اسے ایمیزون سے “آئی فون 15″ کہہ کر ڈلیور کیا گیا ہے۔

انہوں نے پروڈکٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شکایت کی کہ بدقسمتی سے (اس فون میں تو) فوٹو ایپ نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
Waah @amazonIN delivered a Fake iPhone 15. Seller is Appario. Tagged with “Amazon choice” No cable in the box. Total Dabba. Has anyone faced similar issue? pic.twitter.com/QjUqR7dKSU

— Gabbar (@GabbbarSingh) February 23, 2024

پوسٹ میں صارف نے امیزون کی جانب سے اس غیرذمہ دارانہ رویے پر غصے کا اظہار کیا اور اپنے فالوورز سے بھی پوچھا کہ کیا انہیں بھی ایسے ہی کوئی تجربہ ہوا ہے؟۔

صارف نے X پر لکھا، ’واہ، ایمیزون نے ایک جعلی آئی فون 15 ڈیلیور کیا ہے۔ بیچنے والا Appario ہے۔ اس کے علاوہ فون کے ڈبے میں کوئی کیبل بھی نہیں ہے۔ صرف ڈبہ۔ کیا کسی اور کو بھی اسی طرح کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا ہے؟