پاک فوج نے کیبل کار کا رسہ ٹوٹنے سے پھنسے مسافروں کو بچا لیا

پاک فوج نے مظفر آباد کے علاقے پٹہکہ میں کیبل کار کا رسہ ٹوٹنے کے باعث پھنس جانے والے مسافروں کوکامیابی کے ساتھ ریسکیوکر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کے نواحی علاقے پٹہکہ کے گاوں منڈگراں میں دریا عبور کرتے ہوئے لفٹ کا رسہ ٹوٹ گیا، یہ کیبل کار دو گاوں کو آپس میں ملاتی ہے ، جس میں سوار ہو کر کچھ مسافر دوسرے گاوں جارہے تھے کہ راستے میں ہی یہ حادثہ پیش آ گیا ، سہ ٹوٹنے سے کیبل کار کی سروسز بھی معطل ہو گئیں ،

پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں مدد کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ پاک فوج کے جوانوں اور ریسکیو ٹیموں کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے کیبل کار میں پھنسے مسافروں کو بچا لیا اور ساتھ مرمت کا کام بھی مکمل کیا ۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور ریسکیو کے عملے کی بروقت کاروائی کو بےحد سراہا۔