Police

کراچی میں پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا

کراچی: بنارس پل پرپیرآباد پولیس کا مقابلہ مشکوک ہوگیا۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب بنارس پل پر مبینہ مقابلے میں زخمی ہونے والے نوجوان اظہار کی والدہ نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے بیٹا سپر اسٹور پر ملازمت کرتا ہےملازمت سے رات کو اورنگی ٹاؤن میں اپنے گھر واپس آرہا تھابنارس پل کے قریب پولیس نے فائرنگ کرکے میرے بیٹے کو شدید زخمی کردیااظہار کو سر اور جسم کے مختلف حصوں میں 4 گولیاں ماری گئیں مقابلے کے بعد پکڑے جانے والے ملزم نے بھی اظہار کو شناخت نہیں کیا۔ اظہار جناح اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکشِ میں ہے۔ بیٹے اظہار کے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور گھر کا واحد کفیل ہے ۔

زخمی نوجوان کی خالہ کا کہنا تھا کہ زخمی نوجوان اظہار ڈکیت نہیں ہے، وہ یتیم بچہ ہے، سارا دن مزدوری کرکے گھر چلاتا ہے، ڈکیتی کیسے مارے گا؟ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، اظہار ڈاکو نہیں ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم اظہار اور اس کے دو ساتھی شہری سے واردات کررہے تھےتینوں ملزمان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھےپولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم اظہار اور آریان گرفتار جبکہ تیسرا موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی اظہار سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔