PTI Flag

صحافیوں کے چبھتے سوال، عمر ایوب کا جواب سے گریز

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے پارلیمنٹ پہنچنے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

وزارتِ عظمیٰ کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب سے صحافی نے چبھتے ہوئے سوالات کیے۔

اس موقع پر عمر ایوب جواب دینے سے گریزاں نظر آئے۔

وہ صحافیوں کو صرف یہ کہہ کر آگے بڑھ گئے کہ آپ کے پاس درست حقائق نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں پاکستان کے وزیرِ اعظم کا انتخاب ہو رہا ہے، مسلم لیگ ن و اتحادی جماعتوں کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف عمر ایوب کے مدِ مقابل ہیں۔