PTI Flag

بانی پی ٹی آئی ماضی میں محمود خان اچکزئی کے ناقد رہے ہیں

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان ماضی میں اپنی مختلف تقاریر میں محمود خان اچکزئی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے عمران خان کی ہدایت پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کو صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

ماضی میں بانی پی ٹی آئی مختلف تقاریر میں محمود خان اچکزئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کا ماضی کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ سیاستدانوں کے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے تضحیک آمیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ سیاست میں کسی نہ کسی مرحلے پر اپنے حریفوں سے مل کر چلنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔