National Assembly of Pakistan

لطیف کھوسہ نے راجہ پرویز اشرف پر دفعہ 302 لگادی

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران لطیف کھوسہ اور اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے درمیان مکالمہ ہوا۔

لطیف کھوسہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ مبارکباد کے مستحق ہیں، آپ نے کل 302 ممبران سے حلف لیا، تعزیرات پاکستان میں 302 قتل کی دفعہ ہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کل آپ نے 302 لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔

اجلاس کی کارروائی:

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا بطور بائیسویں اسپیکر آج عہدے کا آخری دن ہے۔

مسلم لیگ ن کے اسپیکر کے لیے امیدوار سردار ایاز صادق اور سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار برائے اسپیکر عامر ڈوگر قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔

2 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے شہزادہ گشتاسپ اور ن لیگ کی منیبہ اقبال نے حلف اٹھا لیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے دونوں نو منتخب ارکانِ اسمبلی سے حلف لے لیا۔