Court Order

جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلے سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یاسمین راشد کی ضمانت منظور کی۔