MQM PAKISTAN

ایم کیو ایم کامطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کامطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے ، متحد سپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کیلئے ووٹ دینے کو تیار ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ اور صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے پر آمادہ نہیں،ایم کیوایم نے مسلم لیگ ن کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کردیاہے جبکہ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاملات کا حل نکال لیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کو صرف ایک وزارت دینے کے لیے تیار ہے، جبکہ ایم کیو ایم چار وزارتوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کے فیصلے سے ن لیگ کو آگاہ کر دیا۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاملات کا حل نکل آئے گا۔ایم کیو ایم اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے تیار ہے لیکن چیئرمین سینیٹ اور صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے پر آمادہ نہیں۔