Arrest

امیر بالاج ٹیپو قتل: ریکی کے الزام میں قریبی دوست گرفتار

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، امیر بالاج کے قتل میں معاونت کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں 18 فروری کو قتل کیے گئے امیر بالاج ٹیپو کے کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج کو قتل کرانے کے الزام میں پولیس نے احسن شاہ نامی 1 شخص کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق احسن شاہ امیر بالاج کا قریبی دوست تھا، قتل کے وقت احسن شاہ پاکستان میں موجود نہیں تھا اور اس نے ہی امیر بالاج کے مذکورہ شادی میں جانے کی ملزمان کو اطلاع دی تھی۔