میرپور ماتھیلو میں 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

میرپور ماتھیلو: سندھ کے ضلع میرپور ماتھیلو میں درندہ صفت نوجوانوں نے 12 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہوگئے۔

متاثرہ بچی نے بتایا کہ سلمان کورائی اور دیگر 4 لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنا یا جبکہ اہل علاقہ کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کو تحویل میں لے لیا اور ان کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے گا پھر ہی حقائق معلوم ہوں گے۔

میرپور ماتھیلو کی پولیس نے بتایا کہ مزید کارروائی عمل میں لا کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔