PML

وعدے پورے کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وعدے پورے کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔

نارووال میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ خواہش تھی کہ ہماری مرکز اور پنجاب میں بھی سادہ اکثریت ہوتی لیکن عوام نے الیکشن میں تقسیم شدہ مینڈیٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اکثریت ملی اور اُسے مرکز میں مخلوط حکومت بنانا پڑ رہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے انتخاب کے بعد انقلابی کام کریں گے، کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کو 3 صوبوں نے مسترد کردیا لیکن اُسے خیبرپختونخوا میں مینڈیٹ ملا ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے کامیاب نمائندگان قومی اسمبلی میں مثبت کردار ادا کریں اگر انہوں نے انتشار یا افراتفری پھیلائی تو سختی سے نمٹیں گے۔