Saudia Arabia Flag

سعودی عرب میں رمضان المبارک میں مساجد کے لئے نئی ہدایات جاری

سعودی عرب میں رمضان المبارک میں مساجد کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی۔

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے رمضان المبارک میں مساجد کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئےمسجد کے اندر افطار کی ممانعت کر دی ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت اسلامی امور نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں موجودکیمروں کے ذریعے امام یا نمازیوں کی تصویر بنانے اور نمازوں کی ریکارڈنگ کسی بھی میڈیا پرنشر ممانعت کر دی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری ضابطے میں مؤذنوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ رمضان کے دوران عشا کی اذان ام القری کیلنڈر کے اوقات کےمطابق دی جائے جبکہ فجر اورعشا میں اذان اوراقامت کےدرمیان 10 منٹ کا وقفہ دیا جائے تاکہ نمازیوں کو سہولت ہو۔

بقیہ نمازوں میں پہلے سے مقرر کردہ دورانیے پر ہی عمل کیا جائے گا جبکہ وزارت نے رمضان کے دوران مساجد میں چندہ جمع کرنے اورمسجد کے اندر افطار کا اہتمام کرنے کی ممانعت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ افطار کے دسترخوان مساجد سے ملحقہ مخصوص جگہوں پر لگائے جائیں تاکہ مساجد کی صفائی متاثر نہ ہو۔