گلگت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت، غذر اور دیامر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر اور مرکز گلگت سے 45 کلومیٹر جنوب مشرق تھا۔

ضلع گانچھے، کھرمنگ کے علاوہ آٹھمقام آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔