PTI Flags

پرویز خٹک پارٹی سربراہی سے مستعفی، محمود خان قائم مقام چیئرمین مقرر

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے عام انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کی سربراہی سے استعفی دے دیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کلب میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی کے سیکریٹری جنرل حبیب نور اورکزرئی نے کی۔

اجلاس میں پرویز خٹک نے انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دیا جسے منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے چیئرمین کی تعیناتی تک محمود خان قائم مقام چیئرمین ہوں گے اور اگلے چیئرمین کے انتخاب تک پارٹی امور چلائیں گے۔