IPP Party FLag

پنجاب اسمبلی کے 4 آزاد اراکین استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

پنجاب اسمبلی کے 4 آزاد اراکین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پی پی 284 تونسہ سے حافظ طاہر قیصرانی، پی پی 270 مظفر گڑھ سے زاہد اسماعیل بھٹہ آئی پی پی شامل ہوگئے، پی پی 296 راجن پور سے سردار اویس دریشک، پی پی91 بھکر سے غضنفر عباس چھینہ نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شامل ممبران پنجاب اسمبلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ استحکام اور ملک کو مضبوط معاشی پالیسی دینا اشد ضروری ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ مزید 10 سے 15 اراکین اسمبلی اگلے چند روز میں آئی پی پی میں شامل ہوں گے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ملاقات میں سردار اویس خان دریشک کو پارٹی مفلر پہنایا۔