Fafen

جنرل الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 47.6 فیصد رہا : فافن

غیر سرکار ی تنظیم فافن نے ووٹر ٹرن آوٹ پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جو کہ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر مبنی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، الیکشن 2018ء میں ووٹرز کی شرح 52.1 فیصد تھی، الیکشن 2024ء میں 6.06 کروڑ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا،2018ء الیکشن کی نسبت 58 لاکھ زیادہ ووٹنگ مگر شرح کم رہی،قومی اسبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ تھرپارکر میں رہا،این اے 214 تھرپارکر میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 70.9 فیصد رہا،سب سے کم ٹرن آؤٹ این اے 42 جنوبی وزیرستان میں 16.3 فیصد رہا، اسلام آبادمیں ٹرن آؤٹ 54.2 فیصد رہا، 2018ء میں 58.3 فیصد تھا۔