Sindh Assembly

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی پی پی پی میں شامل

کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نو منتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوگئے۔

اعجاز سواتی نے ویڈیو بیان جاری کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اعجاز سواتی کے پارٹی میں شامل ہونے سے پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی، اعجاز سواتی پی ایس 88 ملیر سے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے ہیں۔

نو منتخب رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ حلقے کے عوام، دوستوں اور ترقی خوشحالی کیلئے پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں

امید ہے کہ پیپلز پارٹی حقیقی طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی، غیر مشروط طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہورہا ہوں۔

اعجاز سواتی کی شمولیت سے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ارکان کی تعداد 86 ہوجائے گی، آزاد رکن ممتاز جکھرانی پہلے ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔