Bani Gala

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرکردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کےرجسٹرار آفس نےکازلسٹ جاری کردی ہے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کرینگے۔بشریٰ بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ بنی گالہ کوسب جیل قراردینےکا31 جنوری کانوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے ، کسی بھی عام قیدی کی طرح سزااڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، دوسرے سیاسی کارکنان جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، میری بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس میں سات سال جبکہ توشہ خانہ میں 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔