Election 2024

این اے46 اسلام آباد سے لیگی امیدوار کی کامیابی کا حتمی نتیجہ جاری

اسلام آباد: ریٹرننگ افسر این اے 46 اسلام آباد نے مسلم لیگ ن کے امیدوار انجم عقیل خان کی کامیابی کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا۔

ریٹرننگ افسر کامران علی چیمہ نے فارم 49 جاری کر دیا ہے۔

عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے انجم عقیل خان 82ہزار536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عامر مسعود 46ہزار313 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن 2024؛ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 92، ن لیگ 79، پی پی 54 نشستوں پر کامیاب

جماعت اسلامی کے امیدوار میاں محمد اسلم 12ہزار17 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار راجا عمران اشرف 8ہزار33 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن 75 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92 نشستیں حاصل کیں۔