Election 2024

این اے 54 سے کامیاب آزاد امیدوار نے نشست ن لیگ کے نام کردی

این اے 54 ٹیکسلا سے کامیاب آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل نے اپنی نشست ن لیگ کے نام کردی،
کہا یہ نشست آج اور آئندہ بھی میاں نواز شریف کی ہے، یہ نشست پارٹی قیادت کو بطور تحفہ پیش کرتا ہوں، کارکنوں کی محنت سے ہمیں فتح ملی۔

این اے 54 ٹیکسیلا سے 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل نے اپنی نشست مسلم لی ن کے نام کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ نشست پارٹی قیادت کو بطور تحفہ پیش کرتا ہوں، یہ نشست آج اور آئندہ بھی میاں نواز شریف کی ہے، پارٹی قیادت اور این اے 54 ٹیکسلا سمیت تمام لیگی کارکنوں کو مبارک ہو۔