Sindh High Court

این اے 231: عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 231 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

این اے 231 کے آزاد امیدوار خالد محمود نے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کو عدالت عالیہ سندھ میں چیلنج کیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں خالد محمود موقف اختیار کیا گیا کہ فارم 45 کے مطابق عبدالحکیم بلوچ انتخابات ہار چکے تھے۔

عدالت عالیہ سندھ کے روبرو درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کا فارم 47 کالعدم قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے فارم 47 کے مطابق این اے 231 ملیر 3 پر عبدالحکیم بلوچ نے 43 ہزار 634 ووٹ لیے ہیں جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود 43 ہزار 245 ووٹ لیے ہیں۔

اس نشست پر مرد و خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 427 ہے، جن میں 1 لاکھ 32 ہزار 568 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، یوں ووٹ ڈالنے کی شرح 38 اعشاریہ 71 فیصد رہی۔